ہری پور(روزنامہ آواز ٹائمز)ہری پور میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، کار میں سوار 5 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور سے ناران جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ریسکیو کے مطابق حادثہ کالا کٹھا کے مقام پر پیش آیا، گاڑی میں سوار 5 دوست جھلس کر ہلاک ہوئے۔






