یونان کشتی سانحہ،گوجرانوالہ کے لاپتہ افراد کی تعداد 111 ہو گئی

ایتھنز (روزنامہ آواز ٹائمز)یونان میں پیش آئے کشتی ڈوبنے کے سانحے میں گوجرانوالہ ریجن کے لاپتہ افراد کی تعداد 111 ہو گئی۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ریجن کے لاپتہ افراد میں زیادہ تعداد گجرات اور گوجرانوالہ کے رہائشیوں کی ہے۔متاثرہ فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز لیے جانے کا کام جاری ہے۔دوسری جانب یونان کشتی حادثے کے درج مقدمات کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔23 مقدمات ایف آئی اے کے تھانہ گوجرانوالہ اور 8 گجرات میں درج کیے گئے ہیں۔یونان کشتی حادثے میں اب تک 13 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکاہے،ان انسانی اسمگلرز میں سے 7 گوجرانوالہ اور 6 گجرات میں گرفتار ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں