یہ تاثر غلط کہ مولانا فضل الرحمان نے دبئی مشاورتی اجلاس کے ایجنڈے پر اتفاق کر لیا،مولاناحافظ حمد اللہ

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مرکزی ترجمان وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولاناحافظ حمدا للہ نے کہاہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے ایجنڈے پر اتفاق کر لیا ہے،دبئی ملاقاتوں سے متعلق نواز شریف نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیاا ور ان ملاقاتوں میں کیا ہوا ہمیں تو میڈیا کے توسط سے پتا چلا اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے میں 50 دن باقی رہ گئے ہیں یہ ایک نئی صورت حال بننے جارہی ہے کہ قائد ایوان اور حزب اختلاف کو مل کر نگراں وزیراعظم کے نام پر غور کرنے کی ضرورت ہے،9 مئی کے واقعات پی ڈی ایم کی وجہ سے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیانیے کی وجہ سے رونما ہوئے۔ تحریک انصاف کا مقصد فساد برپا تھا لیکن انہوں نے اسے جہاد کا نام دیا۔ تحریک انصاف کے ایجنڈے کا بنیادی مقصد فوج کو فوج، اداروں کو اداروں اور عوام کو فوج سے لڑوانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی علم نہیں کہ کیا مشاورت ہو رہی ہے اور یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایسی کون سی آفت آگئی تھی کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگر اتحادی جماعتوں کو ان ملاقاتوں سے باہر رکھا گیا۔اب اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس سے متعلق تفصیلات تو میرے پاس موجود نہیں لیکن میں یہ بتا سکتا ہوں کہ یہی ملاقات دبئی میں بھی کی جاسکتی تھی۔ تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے ایجنڈے پر اتفاق کر لیا ہے۔دبئی ملاقاتوں سے متعلق نواز شریف نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیاا ور ان ملاقاتوں میں کیا ہوا ہمیں تو میڈیا کے توسط سے پتا چلا۔ ماضی میں کئی بڑے بڑے فیصلے کیے گئے جن میں مولانا فضل الرحمان سے آن لائن رابطہ کرکے مشاورت کی گئی لیکن رابطہ نہ کرنے کی وجہ وہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے ہمیں مشاورتی ملاقاتوں میں مدعو نہیں کیا۔دیکھیں اہم بات اس وقت یہ ہے کہ اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے میں 50 دن باقی رہ گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں