پشین میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ کلی منزرئی میں کروڑوں مالیت کی بھنگ کی فصل تلف کردیا

پشین (آوازٹائمز)ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر منشیات اور بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حرمزئی محمد رمضان کرد کی سربراہی میں ایف سی، پولیس، ایکسائز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ شرکت کی۔ کارروائی کے دوران کلی منزرئی میں کروڑوں روپے مالیت کی بھنگ کی تیار فصل تلف کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے کہا کہ عوام کی صحت و جان کو خطرے میں ڈالنے والی معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کو سماج دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں جن میں عوام اور قبائلی عمائدین کا تعاون نہایت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ آئندہ نسلوں کو پرامن اور صحت افزا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی کاشت میں ملوث افراد کے نام شیڈول 4 میں درج کیے جائیں گے جبکہ کاشت شدہ زمینیں بحقِ سرکار ضبط کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پشین میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جو اس ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں