سندھ میں ذخیرہ اندوزں‌کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3لاکھ 31ہزار700 گندم کی بوریاں برآمد، متعدد ذخیراندوزگرفتار

سکھر،خیرپو(روزنامہ آواز ٹائمز)سندھ میں سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سکیورٹی فورسزکی جانب سے کریک ڈائون کیا گیا ، 3لاکھ 31ہزار700 گندم کی بوریاں برآمد کر لیا گیا ،متعدد ذخیراندوزوں گرفتار کرلیا گیا ۔سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں متعدد ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرلیا گیا، تمام مجرمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جارہی ۔آپریشنز کے دوران ذخیرہ اندوزوں اورسمگلرز سے برآمد شدہ سامان کوبھی حراست میں لے لیا گیا، سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور قمبرشداد کوٹ سے برآمد شدہ سامان میں 3لاکھ 31ہزار700 گندم کی بوریاں شامل ہیں۔خیرپور اور نواب شاہ سے چینی کی 10ہزار900 بوریاں برآمد ہوئیں، خیرپور، سنگھاراور گھوٹکی سے حاصل ہونے والے سامان میں 5 ہزار750یوریا کی بوریاں شامل ہیں۔قمبر شہداد کوٹ سے 1000 کھاد کی بوریاں اورخیرپورسے 83ہزار200 لیٹرخورنی تیل بھی برآمد ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں