موجودہ الیکشن ملکی تاریخ کا شرمناک الیکشن ہے ،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما محافظ ختم نبوت سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن ملکی تاریخ کا شرمناک الیکشن ہے دن دہاڑے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر لاڈلوں کو نوازا گیا یہی روایت برقرار رہی تو عوام کا اعتماد موجودہ انتخابی سسٹم سے اٹھ جائے گا لگتا ہے کچھ لوگوں نے ماضی کے غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ بحر العلوم ضلع چمن کے زیراہتمام حفاظ کرام کے دستار فضیلت کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمیعت علما اسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ علما و مدارس کا ملکی تاریخ میں اہم مقام ہے جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا مغرب کے پیروکار ہمیں دین نہ سکھائیں انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچے بھی قوم کے بچے ہیں ان کے ساتھ امتیازی سلوک نا قابل برداشت ہے یہ بھی انہیں سہولیات کے حقدار ہیں جو عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو میسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں