محمودخان اچکزئی کاشہباز شریف سے متعلق الفاظ قابل مذمت ہیں ،شیخ جعفرمندوخیل

کوئٹہ(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستا ن(ن) کے صدر جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ محمودخان اچکزئی کی جانب سے پارٹی صدر شہباز شریف سے متعلق کہے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں شہباز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا تارہ ہوں بلوچستان میں سب سے زیادہ زیادتی ن لیگ کے ساتھ ہوئی ہے میرے مخالف نے تین کروڑ روپے دے کر نتائج تبدیل کروائے ہیں ہم نے تو کسی کی سیٹ نہیں لی اور ہماری لی گئی سیٹوں پر الزام بھی نہیں لگایا مقابلہ کرکے سیٹیں حاصل کی ہیں محمود خان کا تو ن لیگ سے ٹکرا تو ہوا بھی نہیں ہے محمود خان اچکزئی اپنا لہجہ درست کریں ہم گلہ ہی کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب اراکین اسمبلی بھی موجود تھے شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ میاں صاحبان نے ہمیشہ ہم سے زیادہ محمود اچکزئی اور سردار اختر کو ترجیح دی ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ ن لیگ نے سیٹیں حاصل کی ہیں پارٹی قیادت سے معلوم کیا پیپلزپارٹی سے ابھی تک بلوچستان کے وزیراعلی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اکثریت ہے بلوچستان حکومت بنانے کی خواہش ہے بلوچستان میں تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے جعفر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ آزاد ارکین ساتھ رابطے میں ہیں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ حکومت بناسکیں اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں انشا اللہ نمبر گیم پورے کریں گے اور بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ کے پاس مضبوط پروگرام ہیں شہباز شریف بلوچستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیں گے کیونکہ ان کی جانب سے اہمیت کے بعد بلوچستان کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں