الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستوں سے محروم کرنے جارہی ہے،شیر افضل مروت

راولپنڈی :تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیاہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستوں سے محروم کرنے جارہی ہے،ہماری لسٹوں کوتکنیکی بنیادوں پر مسترد کیا جائے گا۔رہنماپی ٹی آئی شیرافضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پرحکومت کرنے والے چین سے نہیں رہ سکیں گے،اس باراپوزیشن میں بہت پڑے لکھے لوگ ہیں،شہبازشریف لکھ لیں آپ کو ہر لقمے کا حساب دینا ہوگا،آصف زرداری کوصدرپاکستان بناناملک کی توہین ہوگی،بانی چیئرمین کا حکم ہے کہ بھرپور مقابلہ کرنا ہے،بشریٰ بی بی سے ظالمانہ رویہ رکھا جا رہا ہے ،بشریٰ بی بی کو ناقص غذا دی جا رہی ہے،ڈیوٹی پر موجود اہلکار بدتمیزی کرتے ہیں ،ہم نے 180 سیٹوں کی بات کی ہے 140 کس نے کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں