ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،سردارایاز صادق

لاہور:مسلم لیگ( ن )کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف بطور وزیر اعظم پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے، پاکستان اب نقصان نہیں اٹھا سکتا،ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، خواجہ سعد رفیق کا آنیوالی حکومت میں اہم کردار ہوگا۔اتوارکے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیناچاہتے، 2018 سے 2022تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔ان کاکہناتھا کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے ملکر پاکستان کو مشکل سے نکالیں،پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب مضبوط ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے ،شہبازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،پیپلزپارٹی نے قانون سازی میں بھی سپورٹ کرے گی ،امید کرتے ہیں کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے مشترکہ کاوشیں کریںگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں