فنکار، ادیب اور مفکرین کا معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہاہے کہ فنکار ادیب اور مفکرین کا معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ہے، حکومت بلوچستان فنکاروں اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے اور صوبے اور ملک کی ترقی میں ان شخصیات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام پروانشل ایکسیلنس ایوارڈز کے چیک ڈسٹری بیوشن کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ثقافت منظور حسین، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بابر خان اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ فنکاروں، ادیبوں اور دانشوروں کے اس پر وقار تقریب میں مجھے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، اس طرح کے تقاریب ہر سال باقاعدگی سے منانے چاہئیں اور جن فنکاروں، دانشوروں اور مصنفوں کو ایوارڈز دیئے جاتے ہیں ان کی باقاعدہ پبلیکیشن کا انتظام کیا جائے اور کلچر ڈیپارٹمنٹ ان شخصیات کی مکمل پروفائل بنائے جن شعبوں میں ان شخصیات نے نمایاں خدمات سر انجام دیئے ہیں وہ انہیں ویب سائٹ پر رکھے جائے تاکہ ریکارڈ رہے اور دنیا بھر سے لوگ ان کی خدمات سے فیض یاب ہوسکے اور ان تک رسائی آسان ہو، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی زبانوں اور ثقافتوں کے فروغ اور ترقی کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ انکی شعبہ ثقافت اور شعبہ تعلیم سے گہری وابستگی رہی ہے اور بہت جلد فنکاروں، ادیبوں اور دانشوروں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا جائے گا ان کے ساتھ مل بیٹھے گے جس میں بلوچستان کی زبانوں، ثقافت، تاریخ، شاعری اور دیگر موضوعات پر بات گفت وشنید کرینگے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ثقافت منظور حسین نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد صوبے کے فنکاروں، دانشوروں اور مفکرین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ان کے خدمات کو سراہناہے، بعد ازاں چیف سیکرٹری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں اور ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کرنے والے شخصیات میں چیک تقسیم کئے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد Daily Awaz Times Islamabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں