جنرل باجوہ اور جنرل فیض قانون سازی کرواتے تھے،خواجہ آصف

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں قانون سازی کیلئے آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے ،پارلیمنٹ ہائوس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے،مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی سے متعلق بھی قانون سازی کرواتے تھے،یہ دونوں قانون سازیاں فوج اور آئی ایس ایس کی مداخلت کے باعث ہوئی تھیں،اس ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا جو بگاڑ پیدا ہوا بگھت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نو مئی میں ملوث لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہیے،نیب اور دیگر اداروں کے زریعے میاں صاحب اور کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا،نو مئی کو تو ریاست پاکستان کو چیلنج کیا گیا ، خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوم پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،سیاسی استحکام کیلئے صرف سیاستدان نہیں باقی پلئیرز بھی ہیں،سارے عناصر کو استحکام کیلئے اکٹھے ہو کر بیٹھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں