9 مئی کیسز پرسپیشل پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل، عمران خان مرکزی ملزم قرار

لاہور : 9مئی کیسز پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس میں انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلا وگھیرا وکے مختلف 7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے پرائم منسٹر ہاوس جلانے کے کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے، جس میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہے۔ گواہوں کے بیانات موجود ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں کو فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ کرنے کا کہا، سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹویٹ کیا ، جس پر سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی ہاں بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔ واضح رہے کہ عدالت نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاوس ، عسکری ٹاور جلائو گھیرا وسمیت 7 مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں