اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کررہا،دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کررہا اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بھی آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی پالیسی بات چیت کا منصوبہ نہیں ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اس دورہ پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ جاری کردی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں