دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سیکورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادری سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے پاک فوج نے ہمیشہ جوانمردی سے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے انہوں نے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شہداء کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں