اسلام آباد :آئندہ مالی سال سے سندھ،بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزیدمہنگی کرنیکی تیاریاں،سوئی سدرن گیس کمپنی کی یکم جولائی2024 سے گیس مہنگی کرنیکی درخواست کردی،سوئی سددرن نے گیس کی قیمت میں324.03روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ بھی مانگ لیا۔سوئی سدرن کی نئی اوسط گیس قیمت1740.80روپے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے درخواست میں سوئی سدرن کا 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر آج کراچی میں سماعت کرے گا اوگرا کی جانب سے درخواست پر20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔






