اسلام آباد:ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں ترقی کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔امریکی سفیر نے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکہ کے عزم سے آگاہ کیا۔ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔






