اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کی کمیشن سربراہی مسترد کردی ۔پی ٹی آئی نے میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے، ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں،میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے، میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کو اس وقت کے چیف جسٹس ناصر الملک نے ہیڈ کیا تھا۔






