پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کل سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ۔اپریل کے پہلے 15 روز کیلئے پیٹرول مہنگا،ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر بڑے اضافے ہو سکتا ہے ۔آئندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت 1 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے کمی کا امکان ہے ،قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوگا۔قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ اکتیس مارچ کو حکومت کو بجھوائے گا۔وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن کرے گی۔حکومت پیٹرول ڈیزل پر اس وقت 60 روپے کے حساب سے لیوی وصول کر رہی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا،آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں