سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ،51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کا حکم

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ ،9مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ کے کیس کا فیصلہ سنادیاگیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے 51ملزمان کو 5،5سال قید کی سزا کا حکم سنایا،انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نتاشہ سلیم سپرا نے فیصلہ سنایا۔فیصلہ جیل کے کورٹ روم میں سنایا گیا۔21 دسمبر 2023 کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلائو گھیرائو سے متعلق مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 51 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلائو گھیرائو سے متعلق مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 51 رہنمائوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم سنا یا تھا۔جن ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ان میں مراد سعید ، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور ، زرتاج گل، زبیر نیازی ، جنرل (ر) اکرم ساہی ، شوکت بھٹی، گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی امیدواران احمد چٹھہ ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ سمیت میاں طارق ، رانا ساجد شوکت، لالہ اسد اللہ پاپا کے نام شامل تھے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے زیر دفعہ 88 کے تحت جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا، مقدے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے، عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کئے گئے تھے۔9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلائو گھیرائو اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں