اسلام آباد:جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، نے علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا۔ان پر پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات تھے ۔عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔ عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلیئے مقرر کردیا۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔






