لاہور :سابق صدر مملکت عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران عارف علوی نے کہا کہ میری درخواست ہے مینڈیٹ کی قدر کریں، دوسری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کریں اور ان کو رہاکریں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم روکنے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، میری وکلا سے گزارش ہے کہ جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حادثاتی اعتبار سے جمہوریت آئی ہے، پاکستان کا آئین میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے






