سب کو عہدوں سے ہٹ کر ملک کے مسائل کے بارے سوچنا ہو گا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میںصرف تنقیدی نہیں ایشوز کے حوالے سے تنقید کرتا ہوں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ نے اپنا کام نہیں کیا تو ان کا خلاپی ٹی آئی نے پر کر لیا ۔پی ٹی آئی اپنے چار سال اور شہباز شریف اپنے 16ماہ کی حکومت کی کوئی ایک اچیومنٹ بتا دیں۔انہوں نے کہا کہ ججز نے خط حکومت کو نہیں چیف ایگزیکٹو کو لکھا ہے۔ججز نے لکھا کہ ایگزیکٹو کی جانب سے مداخلت ہو رہی ہے۔ججز نے پوچھا کہ ہمیں بتائیں کہ ہم اس صورتحال میں کیا کریں ۔انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ،چیف جسٹس کا سوموٹو لینا اچھا اقدام ہے ۔اس معاملے کو سرکس نہ بنایا جائے ،یہ ملک اور اداروں کے لئے بہتر نہیں ۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ،الللا کرے یہ معاملہ عدلیہ کی اصلاحات کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے رویے کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاملات خراب ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ای سی سی کی کرسی نہیں چھوڑنی چاہئے تھی ۔سب کو عہدوں سے ہٹ کر ملک کے مسائل کے بارے سوچنا ہو گا ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے ملک کے 15سال ضائع کر دئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں