بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوتے تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی،شیر افضل مروت

پشاور:بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوتے تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی خط لکھا تھا، کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماء شیر افضل مروت کی ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع پر میرے خلاف گیارہ فوجداری مقدمات درج ہوئے، کے پی پولیس نے عوام کے ساتھ ناروا سلوک رکھاآج بھی وہ پولیس افسران اپنی سیٹوں پر براجمان ہے، ابھی کے پی پولیس میں پرائس پوسٹینگ کی جا رہی ہے،اس آئی جی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئیے، آئی جی نے صوبے کی روایات کو پامال کیا، سپریم کورٹ کا بینچ آج عدالیہ کو دھماکے کیس کی سماعت کر رہا ہے ججز کو دھمکیاں دی گئی ہے، پوری دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی ہم چاہتے ہیں عدالیہ میں داخل اندازی نا ہوںاگر بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوتے تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ جسٹس شوکت صدیقی کے فیصلے کی تواقع اس وقت نہیں تھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ تاریخی ہے، جسٹس شوکت صدیقی نے اس وقت کے ڈی جی سی فیض حمید کو نام لے کر نامزد کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی خط لکھا تھا، کوئی شنوائی نہیں ہوئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں