بلوچستان، 15 بچوں‌کو باولے کتوں‌نے کاٹ لیا، ویکسین ناپید

ژوب(اسد خان کاکڑ/ڈسٹرکٹ بیوروچیف) ژوب میں ایک ہی دن میں پندرہ بچوں کو باولے کتوں نے کاٹ لیا، شہر میں اس مرض کیلئے لگنے والے ریبیز نامی ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اج منگل کے روز باولے کتوں نے پندرہ بچوں کو کاٹ لیا۔ جب انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب بغرض علاج منتقل کیا گیا تو وہاں بھی ویکسین ناپید تھی۔ جب اس حوالے سے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر اختر مندوخیل سے رابطہ کیا تو ان نے بتایا کہ ہمارے پاس جو اسٹاک ملا تھا وہ چند ہی دنوں میں استعمال ہوگیا۔ مزید ویکسین کیلئے ڈیمانڈ کیا ہے جلد ہی ویکسین مل جائینگی۔ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس تین سو کے قریب ویکسین تھی جو چند دنوں میں ہی استعمال ہو گئی۔ ریبیز نامی ویکسین کی قیمت بارہ سو روپے ہے لیکن اس وقت بازار میں یہ انجکشن اٹھارہ سو روپے میں بلیک میں بیچی جا رہی ہے۔ باولے کتوں کو مارنے کے حوالے سے میونسپل کمیٹی چیئرمین شاہ باران کاکڑ نے بتایا کہ ہمارے پاس کتے مار کی پوزیشن خالی ہے۔ کل ایک نجی شخص کو کتے مارنے کیلئے کہا ہے اس کے بعد کتے مار مہم شروع کریں گے۔ عوامی حلقوں نے سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اس وائرس کے علاج کیلئے ویکیسن فراہم کریں تاکہ یہ مرض مزید نہ پھیلے۔ ڈپٹی کمشنر ژوب اور چئیرمین و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی باولے کتوں کی مار کے حوالے سے مہم شروع کریں تاکہ یہ مرض دوسرے کتوں تک نہ پہنچ پائے اور اس کی روک تھام ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں