واشنگٹن: امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھایا ہے۔ افغان حکام کو اپنی سرزمین دہشتگردوں کے لئے ا ستعمال نہ ہونے کو یقینی بنانا چاہیے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا ۔ انہوں نے زور دیتے ہوے کہا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کے لیے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسدادِ دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لئے پاکستانی رہنماوں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں جبکہ افغانستان کے معاملے پر بھی بات ہو تی رہتی ہے ۔






