چمن (نیوز ڈیسک) عوامی مینڈیٹ کی دفاع ہرفورم پر کرینگے، کسی کو عوامی مینڈیٹ اور رائے پر ڈھاکہ ڈالنے نہیں دینگے، ان خیالات کا اظہار ترنمان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کیا انھوں نے مزید کہ مخالفین ہمیں ڈسٹرب کرنے اور عوام کی خدمت سے دور کرنے کی ہرنام کوشش کررہے ہیں، جو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے میں نے پوری زندگی عوامی خدمت کیلئے وقف کی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین چاہے مرضی رکاوٹیں کھڑی کریں لیکن عوامی قوت سے ہر رکاوٹ کامیابی کے ساتھ عبور کرونگا، اللہ ہمارے ساتھ ہے عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہے، حلقے کے عوام اور اپنے ووٹرز کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے۔






