راولپنڈی : رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ اگر مذاکرات ہوے تو سب کو آگاہ کریں گے ۔ ضمنی الیکشن کے نتائج پہلے سے طے شدہ تھے، ریکارڈ دھاندلی ہوئی ۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرت کا اظہا ر کیا ہے الیکشن کے نتائج پہلے سے طے شدہ تھے ۔ پنجاب میں بیلٹ باکس بھی پہلے سے بھرے ہوے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فارم پینتالیس پر پیٹیشن فائل کی دو ماہ سے اس کی شنوائی نہیں ہوئی ۔ عوام کا حق ہے کہ انکا ووٹ صحیح طریقے سے گنا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے جب بھی مذاکرات ہوے کوئی پیغام آیا تو کھلے عام بتائیں گے ۔ ہم مزاحمت نہیں کر رہے بلکہ ہر وقت مفاہمت کے لئے٧ تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ہمیں وہاں جانے نہیں دیا جارہا لگ رہا ہے انکی طبیعت زیادہ خراب ہے ۔ انھیں قید تنہائی میں رکھ کر اذیت دی جا رہی ہے ۔






