اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ،خواہش ہے کہ سکھوں کو آن آرائیول ویزے کی سہولت دی جائے ۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ خواہش ہے سکھوں کو آن آرائیوال ویزے کی سہولت دی جائے پہلے مرحلے میں بھارت سے باہر رہنے والے سکھوں کو دیں گے، دوسرے مرحلے میں یہ بھی کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں چینی شہری زیادہ تر اسلام آباد ائیر پورٹ سے آگے کسی اور شہر جاتے ہیں صحافیوں کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد کے تھانوں کی ویڈیوز بنا لیں بعد میں کام آئیں گی اسلام آباد کے تھانوں کا بڑا برا حال ہے وزیر اعظم شہباز شریف سے پرانے،قریبی اور گہرے مراسم ہیں حیران ہوتا ہوں،سوشل میڈیا پر میرے اور وزیر اعظم سے متعلق عجیب و غریب باتیں کی گئیں میرا تعلق اہم ہے،راستے میں وزارت کی کوئی اہمیت نہیں اسلام آباد میں 3 ، 4 منصوبوں کی نشاندہی کر لی ہے ، ان پر کام کا جلد آغاز کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل فرانزک لیب پر کام شروع کر دیا ہے۔ جلد بروجیکٹ مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے پہلے پنجاب میں بھی ساتھ دیا ، امید ہے یہاں بھی ساتھ دیں گے اسلحہ لائسنس کے اجرائ پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے ایف آئی اے، ایمیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہٹویٹر سے متعلق کچھ مزید وقت درکار ہے۔






