ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لینگے،اسحاق ڈار

اسلام آباد : وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اہم ہے،ایران کے حوالے سے کوئی چھپانے والی بات نہیں ہے،اگر کشیدگی کم نہ ہوتی تو ایرانی صدر کیوں پاکستان آتے،مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ کے حوالے سے پاک ایران مشترکہ اعلامیہ میں نے خود لکھا ہے امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ہے وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کل دورہ سعودی عرب پر جائوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں