پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے ،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے ،اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا ؟ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میںمحدود رہے تو مسائل حل ہوجائینگے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے زریعے مسلط ہونا چاہتی ہے ۔اگر ملک میں سیاسی استحکام آ جائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہو گایہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہو جائیں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ طے کر لیں ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدور رہے تو مسائل حل ہو جائینگے گے یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذاکرات ان سے کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں