وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔کابینہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شرف نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کیا ہے،اس وقت وزیرا عظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا ہے ، کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، یاد رہے کہ ماضی میں چوہدری پرویز الٰہی بھی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں