ملک سے سفارش اور کرپشن کا خاتمہ کرنے جارہے ہیں،وزیر اعظم

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کے لیے سرمایہ حیات ہیں،آج تمام مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں،یہ ملک امیر ،غریب ،یتیم مسکین سب کا ہے ،وقت کا تقاضا ہے کہ ملک سے ا میر او غریب کے فرق کو ختم کیا جائے،ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے جارہے ہیں ،پاکستان جلد اقوام عالم میں اپنا جائزمقام حاصل کرلے گا،بدھ کے روز مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مزدوروں کی تحریک شکاگو سے چلی اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی۔میں نے آج اپنی دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر مدعو کیا، آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں بلکہ میاں محمد شریف کے گھر میں موجود ہیں اور مجھے اس میں دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک سچی حقیقت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ کردیا ہے، غریب ادمی محنت کے باوجود دن کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، اس پر زندگی بہت تنگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پیارے نبی کی تعلیم ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، ملک کے اندر اگر امرا یا کاروباری افراد اپنی محنت سے ترقی کرتے ہیں اور دولت پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے دین کا ابدی پیغام ہے کہ آپ خود بھی، اپنے بال بچوں کے لیے بھی اس سے استفادہ حاصل کریں اور اس دولت میں ان لوگوں کا بھی حق ہے جو محروم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے آخری نبیۖ نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت اسے دے دو، تو اس میں ہم کس حد تک عمل پیرا ہوا اس کا ہمیں اندازہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد بھی مزدور تھے، وہ بھارت سے پاکستان آئے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ لوہے کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، میں نے اپنے والد سے مزدوروں کی عظمت کی داستان سنی ہے، ہمیں ان کی عظمت کا احساس ہے۔اس ملک کے اندر تمام کاروباری افراد کو اللہ توفیق دے کہ وہ ملک کے لیے دولت پیدا کریں مگر اس پر صرف ان کا حق نہیں اس پر آپ سب مزدوروں کا حق ہے،انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، یہاں ہر ایک کو حق ہے کہ محنت دیانت کے بلبوتے پر معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرے۔شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا، یہ ملک امیر، غریب، یتیم مسکین سب کا ہے، میں تمام مزدورو کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک سے ا میر او غریب کے فرق کو ختم کیا جائے ۔ ملک کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں ۔ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور سفارش کے کلچر کاخاتمہ کرنے کے لئے کو شاں ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں ، امرا اور کاروباری حضرات اپنی محنت سے جو دولت پیدا کرتے ہیں وہ اس حقیقت کادراک کریں کہ اس میں غریب کا بھی حصہ ہے کیونکہ یہ دولت کمانے میں مزدور کا بھی کردار ہے ،سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں ۔ گاڑی چلنے کے لئے دونوں پہیوں کا ایک رفتار سے چلنا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت شدید معاشی چیلنجز درہیش ہیں ، ہم ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں ، میرا حالیہ دورہ سعودی عرب انہی کوششوں کی کڑی تھا جو کہ انتہائی مفید رہا ۔ جلد سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان آ ر ہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ محنت کشوں کو کام کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کو بھی ڈاکٹر اور انجینئر بننے کا پورا حق حاصل ہے ، اگر مزدور کو اس کا جائز حق نہ ملے تو کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے کرپشن اور سفارش کا کلچر ختم کرنے جا رہے ہیں، آپ سے وعدہ ہے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عالمی سطح پر جائز مقام دلوائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں