امید ہے سپریم کورٹ ہماری مخصوص نشستیں بحال کریگی ، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے نیب توشہ خانہ سے متعلق ایک اور جھوٹا کیس کھلوانا چاہتی ہے ۔ سارے کیسز سیاسی بنیادوں گئے ہیں ۔ عدلیہ سے جلد تمام کیسز نمٹانے کی استدعا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کبھی ایک ٹرانزیکشن پر چار کیسز نہیں ہوتے ۔ نوٹس کے مطابق توشہ خانہ سے متعلق یہ چوتھا کیس ہے جو کھلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اور یہ بانی پی ٹی آئی کو ز یادہ عرصہ تک جیل میں رکھنے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی اور ہماری استدعا ہے کہ کیسز کو لٹکایا نہ جائے ہمیں جلد انصاف دیا جائے ۔ بروقت انصاف نہ دینا بھی نا انصافی ہے ۔ ملک میں انصاف ہو گا تو ہی استحکام آئے گا ۔ انہوں نے کہا کیس لگا ہوا ہے امید ہے سپریم کورٹ ہماری مخصوص نشستیں بحال کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ایک سو پچاسی حلقوں میں مبصر نہیں بھیجے گئے ۔ بد ترین دھاندلی کی گئی ۔ بانی پی ٹی آئی نے اس حوالے جاری کئے گئے وائٹ پیپر کو سراہایا ہے ۔ انہوں نے کہا عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ پر اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہا سابق چئیرمین القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نہ تو کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لئے کوئی پیغام آیا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے تین لوگوں کو مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے ۔ تاہم مینڈیٹ چرانے والوں کے علاوہ سب سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی سانحہ نو مئی کی مذمت کی ہم نے اس حوالے سے جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ ایک سازش تھی جس کی کے حقائق سامنے آنا بہت ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں