کوئٹہ، ” پیپلز ٹرین سروس” کے منصوبے پر کام تیز، 3 ارب روپے لاگت آئیگی

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/ڈسٹرکٹ بیوروچیف) ” پیپلز ٹرین سروس” کے منصوبے پر کام تیز، 3 ارب روپے لاگت آئیگی تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں “پیپلز ٹرین سروس” کے منصوبے پر عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، اس منصوبے کے تحت سریاب سے کچلاک تک ریلوے سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی۔

اسی سلسلے میں آج سیکریٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ نے پاکستان ریلویز کے عملے کے ہمراہ کوئٹہ کے پانچ ریلوے اسٹیشنز کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بڑے ریلوے اسٹیشن پر موجود ٹرن ٹیبل، ورکشاپ اور لوکو شیڈ کا معائنہ کیا ۔

بعد ازاں سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے شیخ ماندہ، بیلیلی اور کچلاک ریلوے اسٹیشنز کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر پیپلز ٹرین سروس کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
دورے کا مقصد حالیہ منظور شدہ پیپلز ٹرین سروس کے آغاز سے قبل ریلوے اسٹیشنز کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور درکار تعمیر و مرمت کے کاموں کی نشاندہی کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں