نصیرآباد(آوازٹائمز)تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے ہینڈ گرینیڈ پھٹ نہ سکا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تفتیش کا آغاز کردیا، جبکہ بم ڈسپوزل ٹیم نے پہنچ کر ہینڈ گرینیڈ کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا۔






