کوئٹہ میں آج سے 27نومبر کو مختلف گرڈ اسٹیشنز پر مرمتی کام کے باعث بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ(آوازٹائمز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 220KV کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن پر 26 نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ضروری نوعیت کے مرمتی کام کیے جائیں گے۔ اس دوران 220KV سبی-کوئٹہ سرکٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث تقریبا 110 میگاواٹ برقی قلت پیدا ہوگی، جسے متبادل ذرائع سے لوڈ مینجمنٹ کے تحت پورا کیا جائے گا۔اسی طرح کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے تحت ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 26 نومبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز اور شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند ہوگی۔27 نومبر کو شیخ ماندہ، کوئٹہ سٹی اور سریاب گرڈ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں 27 نومبر سے 31 دسمبر تک 66KV ٹرانسمیشن لائن کے کنڈکٹرز کی تبدیلی کا کام جاری رہے گا، جس کے باعث منجھوشوری گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈرز سے روزانہ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک بجلی بند رہے گی۔مزید برآں، منگچر اور قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشنز کے متعدد فیڈرز سے بھی بجلی کی فراہمی محدود ہوگی۔ کیسکو نے صارفین سے زحمت پر پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں