لندن ہائی کورٹ کے حکم پر بھگوڑے عادل راجہ نے معافی مانگ لی‘ٹویٹ ایکس پر پوسٹ

لندن (آوازٹائمز)لندن ہائی کورٹ کے حکم پر بھگوڑے عادل راجہ نے معافی مانگ لی۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر تحریری معافی ایکس پر پوسٹ کی۔معافی ٹویٹ میں کہا گیا کہ عدالت نے کہا کہ جون 2022 میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ہتک آمیز تھے، 9 اکتوبر 2025 کے فیصلے میں مجھے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ عادل راجہ نے معافی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے راشد نصیر کو 50 ہزار پانڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا،عدالت نے میرے خلاف قانونی اخراجات بھی منظور کیے، عادل راجہ نے اعتراف کیا کہ14 سے 29 جون 2022 کے دوران میں نے ہتک آمیز الزامات لگائے تھے، میرے پاس ان الزامات کا کوئی دفاع موجود نہیں تھا، میں لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق معافی مانگتا ہوں، عدالت نے ہدایت کی تھی کہ مجرم عادل راجہ معافی 22 دسمبر سے پہلے مانگے‘معافی 28 دن تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نمایاں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں