پنک بسز یا گرین بسز کی تقریب میں شرکت نہ ہونے کے باوجود خوشی ہے،میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ(آوازٹاائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنک بسز یا گرین بسز کی افتتاحی تقریب میں ان کی موجودگی اہمیت کی بات نہیں، کیونکہ یہ بسز کوئٹہ کے عوام کے لیے ہیں اور شہری ان سے مستفید ہوں گے۔میر لیاقت لہڑی نے بتایا کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے وہ تقریب میں شریک نہیں ہو سکے، تاہم انہیں خوشی ہے کہ کوئٹہ کے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بسز کی افتتاحی تقریب میں میں میزبان یا مہمان ہونے کی ضرورت نہیں تھی، مقصد صرف عوام کی سہولت ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے حکومت بلوچستان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور بسز کا آغاز شہریوں کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں