اسلام آباد+ کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)عید الفطر پر آبائی علاقے جانے والوں سے چارج کئے 34 لاکھ روپے موٹر وے پولیس نے مسافروں کو واپس دلوائے ۔ عید تعطیلات اور رمضان کے آخری دنوں میں بھی کاروائی جاری رہی ۔ آئی جی موٹر ویز سلطان خواجہ کی ہدایت پر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کو روکنے کیلئے بھی موٹر وے مستعد رہا ۔ ترجمان موٹروے بشارت علی کا کہنا ہے اوور لوڈنگ پر پبلک سروس گاڑیوں پر 5 ہزار 677 گاڑیوں پر جبکہ زائد کرائے لینے پر ڈھائی ہزار گاڑیوں پر جرمانے چارج کئے گئے ۔ مسافروں کے منزل تک بحفاظت پہنچنے کے سفر میں موٹروے 24 گھنٹے مستعد ہے، ایکسیڈنٹ سے محفوظ سفر کیلئے ڈرائیورز اور پبلک گاڑی مالکان روڈ سیفٹی قوانین کا احترام کریں ۔شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کے مشن میں موٹر وے کا ساتھ دیں۔






