اسلام آباد + کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)ملک بھر کے شیشہ کیفوںکے لئے حوالے سے اہم خبر آگئی، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے شیشہ کیفوںکے لئے حوالے سے اہم خبر آگئی.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پابندی کا اطلاق اُن شیشہ کیفوں پر بھی ہوگا جن کے پاس پہلے سے این او سی (NOC) موجود ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور تمام شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن یقینی بنائی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے کیفے کو سیل کرنے کے ساتھ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیشہ کیفوں سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سامنے آیا، جہاں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ضلعی انتظامیہ کو ایک ماہ کے اندر شیشہ کیفوں کے لیے باقاعدہ رولز اور ضوابط بنانے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ کارروائیوں کے دوران بعض شیشہ کیفوں میں 14 اور 15 سال کی عمر کے بچے بھی پائے گئے، جبکہ بعض مقامات پر کارروائی کے دوران کیفے مالکان کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
چیف جسٹس نے شیشہ کیفوں کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بغیر باقاعدہ قوانین اور ضوابط کے اس طرح کے کیفے چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اب اسلام آباد میں شیشہ کیفوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ پابندی مستقل رہے گی یا ایک ماہ بعد بننے والے نئے قوانین کے تحت کوئی نیا نظام متعارف کرایا جائے گا؟






