بلوچستان میں 10 روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان میں آٹے کے بحران کے باعث صرف 10 روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔کوئٹہ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ فلور ملز سے آٹا پہلے ہی مہنگے نرخوں پر مل رہا ہے، جس کا بوجھ براہِ راست صارفین پر پڑ رہا ہے۔دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے گندم کی بلوچستان ترسیل پر پابندی عائد ہے، جبکہ محکمہ خوراک کے پاس گندم کا خاطر خواہ اسٹاک موجود نہیں، جس کے باعث آٹے کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔فلور ملز مالکان نے خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی ترسیل پر عائد پابندی ختم نہ کی گئی تو آٹے کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں