ایکسین عبدالرحمن خان کاکڑ کی تعیناتی کے بعد نصیرآباد میں ترقیاتی منصوبوں پر جمود ٹوٹ گیا، اہم سڑکیں مکمل

چھتر (آوازٹائمز)محکمہ مواصلات و تعمیرات نصیرآباد کے ایکزیکٹیو انجینئر روڈز عبدالرحمن خان کاکڑ کی تعیناتی کے بعد ضلع نصیرآباد میں ترقیاتی منصوبوں پر جمود ٹوٹ گیا ہے اور برسوں سے التوا کا شکار اہم شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کے منصوبے بڑی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوامی مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ ضلع میں مجموعی ترقی کی رفتار بھی واضح طور پر تیز ہوئی ہے ایکسین عبدالرحمن خان کاکڑ نے عہدہ سنبھالتے ہی زیرِ التوا منصوبوں کا ازسرِنو جائزہ لیا اور شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ مثر منصوبہ بندی، سخت مانیٹرنگ اور فیلڈ میں مسلسل موجودگی کے باعث وہ منصوبے جو سالہا سال فائلوں میں دبے رہے تھے، عملی شکل اختیار کر گئے۔ دیہی و شہری علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوئی، سفری وقت کم ہوا اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملا مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ بہتر سڑکوں کی بدولت طلبہ کو تعلیمی اداروں، مریضوں کو طبی مراکز اور کاشتکاروں کو منڈیوں تک رسائی میں سہولت حاصل ہوئی ہے، جس سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے ایکزیکٹیو انجینئر عبدالرحمن خان کاکڑ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا مثبت تشخص بحال کیا ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالرحمن خان کاکڑ جیسے فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی عمل اسی جذبے اور رفتار سے جاری رہ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں