مستونگ میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار

مستونگ (ڈیلی آوازٹائمز)مستونگ میں اسٹیڈیم روڈ قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ کارروائی شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں