کابل (ڈیلی آوازٹائمز) افغان طالبان کے جابرانہ طرز حکومت نے ان کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر عیاں کر دیا۔طالبان کی ناقص پالیسیوں نے افغان خواتین کے مستقبل کو بھی تاریک بنا دیا ہے۔افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مشن کے سربراہ نصیر احمد فائق نے طالبان پالیسیوں کو انصاف کے اصولوں کے خلاف قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق خواتین کی گرفتاریوں، صنفی تشدد اور جبری شادیوں نے طالبان کے طرز عمل پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔نصیر احمد فائق کے مطابق طالبان پردہ کی آڑ میں حراست میں لی گئی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔اقوام متحدہ کے نمائندے “رچرڈ بینٹ” کا کہنا ہے کہ طالبان جنس کی بنیاد پر ظلم و ستم سمیت غیر انسانی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔جبکہ طالبان قیادت اپنے اہلکاروں کے اقدامات سے باخبر ہے اور یہ سب ان کی منظوری سے ہو رہا ہے






