سیالکوٹ، موسلا دھاربارش، 4 گھنٹوں میں 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ، سیلاب کی صورتحال کی رپورٹ جاری

سیالکوٹ (ڈیلی آواز ٹائمز/شرافت علی) ضلع بھر میں موسلادھار بارش، 4 گھنٹوں کے دوران 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈسکہ میں سب سے زیادہ 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، ڈی او ای سی سٹی میں اوسطاً 112.11 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ ایئرپورٹ پر 88.5، پسرور میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، دریائے چناب میں 120,954 کیوسک پانی کا بہاؤ، صورتحال نچلے درجے پر دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ کا رجحان بڑھنے لگا، انتظامیہ الرٹ جاری کردیا گیا۔

جموں توی، مناور توی، یو سی سی اور ایم آر لنک میں صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ نالہ ڈیک کنگرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا، صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

نالہ ایک، نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا اور ضلع بھر کے تمام بڑے دریاؤں اور نالوں میں صورتحال معمول کے مطابق قرار دیدیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے بارش اور سیلاب کی صورتحال کی رپورٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں