قلعہ عبداللہ (ڈیلی آواز ٹائمز /جمعہ خان کاکڑ)بلوچستان میں کاروباری سرگرمیاں زبوں حالی کا شکار، بارڈر بندش اور غیر یقینی صورتحال نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔
بلوچستان میں کاروباری سرگرمیاں مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ بارڈر تجارت میں رکاوٹوں، شاہراہوں کی بندش اور امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث تاجر، مزدور، ٹرانسپورٹرز اور عام شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق شاہراہوں کی بندش اور سکیورٹی خدشات نے صوبے کی تجارتی سرگرمیوں اور آمدورفت کو بھی متاثر کیا ہے۔
قلعہ عبداللہ اور بلوچستان کے عوام ، حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو محفوظ ماحول، آزادانہ آمدورفت اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، جبکہ بارڈر تجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے۔
آخر کب تک بلوچستان کے عوام بے یقینی، خوف اور معاشی مشکلات کا سامنا کرتے رہیں گے؟ حکومت کو چاہیے کہ سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے صوبے میں امن، تجارت اور کاروبار کی بحالی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے، تاکہ عوام کے چہروں پر دوبارہ امید اور خوشحالی لوٹ سکے۔






