وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہ

لاہور (ڈیلی آوازٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے حکومت، ڈاکٹرز، نرسز اور عوام کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ موبائل ہسپتالوں اور اسکریننگ پروگرامز کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی شہری کو مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہ ہونا پڑے۔وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہیپاٹائٹس کی بروقت اسکریننگ کروائیں کیونکہ ابتدائی تشخیص سے بیماری پر قابو پانے اور قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ غیر معیاری سرنجز کی تیاری اور دوبارہ استعمال کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی، ڈیپ کلیننگ اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے احتیاطی تدابیر، بروقت علاج اور عوامی آگاہی انتہائی اہم ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز، عوام اور حکومت کے مشترکہ تعاون سے ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام کے اختتام پر عوام سے اپیل کی کہ وہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مل کر ایک صحت مند پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں