قلعہ عبداللہ (ڈیلی آواز ٹائمز/ جمعہ خان کاکڑ) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی ایگزیکٹو کا ماہانہ اجلاس، تنظیمی امور پر تفصیلی غور کردیا گیا۔
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی ایگزیکٹو کا تنظیمی ماہانہ اجلاس ضلعی سیکرٹری ڈاکٹر محمود کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا تلاوت ناظم غلام دستگیر نے کی۔
اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کی رپورٹ، تنظیمی سرگرمیوں اور تنظیمی چندہ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام علاقائی یونٹوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے تمام ابتدائی یونٹوں کے انتخابی الیکشن کی تیاری مکمل کریں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ان شاء اللہ اگست کے مہینے میں پارٹی کے ابتدائی یونٹوں کے انتخابی اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جس کے لیے تمام تنظیمی یونٹ اپنی تیاریاں مکمل کریں۔






