قلعہ عبداللہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ہڑتال

قلعہ عبداللہ (ڈیلی آواز ٹائمز/جمعہ خان کاکڑ) قلعہ عبداللہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجاً ہڑتال کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، مگر واپڈا حکام اور متعلقہ اہلکار عوامی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کر رہے۔

مقامی لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش سے گھریلو زندگی، کاروبار اور دیگر معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ واپڈا آفس کے متعلقہ اہلکار آخر کب اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں گے.

اہل علاقہ نے حکومت اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم دستیابی کا مستقل حل نکالا جائے، بصورتِ دیگر عوام اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں