ضلع قلعہ عبداللہ: نئے بائی پاس روڈ کے متاثرہ زمینداروں کا اہم اعلان

ضلع قلعہ عبداللہ (ڈیلی آواز ٹائمز/جمعہ خان کاکڑ)ضلع قلعہ عبداللہ میں نئے بائی پاس روڈ منصوبے سے متاثرہ زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تین مختلف مواقع پر معاہدے کیے گئے، جن میں ایک تحریری معاہدہ بھی شامل تھا، تاہم اب تک ان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

زمینداروں کے مطابق دوسری مرتبہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 31 جولائی تک معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن مقررہ مدت گزرنے کے باوجود متاثرین کو ان کا معاوضہ نہیں ملا۔

متاثرہ زمینداروں کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے آئینی اور قانونی حق، یعنی مکمل معاوضے، کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو 12 اگست سے مین شاہراہ احتجاجاً بند کر دی جائے گی۔

زمینداروں نے مزید مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مختلف دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر مسئلے کا حل نکالیں اور متاثرین کو ان کا جائز حق فراہم کریں۔

رپورٹ: جمعہ خان، بیورو چیف، ڈیلی آواز ٹائمز، قلعہ عبداللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں